جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی کوقومی،صوبائی اسمبلی کے امیدوارفائنل کرلینے چاہئیں، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو نے واضح کیا کیا کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کو اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوقومی،صوبائی اسمبلی کے امیدوارفائنل کرلینے چاہئیں، لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین نے (ن)لیگ کے ساتھ ماضی کے اتحاد کو مقبولیت میں کمی کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن)ہماری حریف ہے، (ن)لیگ کے ساتھ کیے گئے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا ، سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کوآئندہ انتخابات میں سیاسی اورمذہبی جماعتوں سے اتحاد کے مشورے دیئے گئے اور پیپلزپارٹی کے تمام الائیڈ ونگز کی تنظیم نوکافیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کے تمام الائیڈونگزکے علیحدہ علیحدہ کنونشن منعقد کیے جائیں گے جس میں کسان کنونشن،اسٹوڈنٹس کنونشن،یوتھ کنونشن ، خواتین کنونشن،لائرزکنونشن،مزدورکنونشن کاجائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے الیکشن مانیٹرنگ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…