جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ،انصاف کیلئے کئی سالوں سے عدالت کے چکر لگانے والی 70 سالہ خاتون احاطہ عدالت میں ہی زندگی ہار گئیں

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )75سالہ خاتون انصاف کیلئے کئی سالوں سے عدالت کے چکر لگانے والی 70 سالہ خاتون احاطہ عدالت میں ہی بالآخر زندگی ہار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 75 سالہ زیب النساء نامی خاتون 5سال سے انصاف کے حصول کیلئے عدالتوں کے چکر لگا رہی تھی جسے عدالت سے ابھی انصاف تو نہ مل سکا تھا البتہ احاطہ عدالت میں موت مل گئی۔نجی ٹی وی سماءکی رپورٹ کے

مطابق اپنے حق کیلئے عدالتوں کے چکر لگانے والی متوفی زیب النساء گزشتہ 5 برسوں سے اپنے والد کی پنشن کے حصول کی منتظر تھیں لیکن بدھ کو سول کورٹ کی پانچویں منزل پر پہنچنے کی کوشش میں وہ سیڑھیوں پر ہی دل کا دورہ پڑجانے کے سبب دار فانی سے کوچ کرگئیں۔اہلخانہ کے مطابق عمر کے 75 سالہ زیب النسا ایوان عدل کی تيسری منزل پر پہنچيں تو ان کے دل کی دھڑکنیں کچھ ایسی بے ترتیب ہوگئیں کہ ان میں مزید دو منازل طے کرنے کی سکت نہ رہی اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی انصاف مل جانے کی دیرینہ تمنا لیے ان کا دل ان کے ساتھ ہی ہمت ہار بیٹھا اور ہمیشہ کے لیے ساکت ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیب النساء حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب فوت ہوئی ہیں۔ متوفی زیب النسا کے والد ریلوے کے ایک سابق ملازم تھے جن کی پنشن کے حصول کیلئے وہ کوشاں تھیں۔زیب النساء کے مرحوم والد کے ایک دفتری ساتھی کے مطابق رولز کے تحت تو پنشن زيب النساء کو ملنی چاہيے تھی مگر متعلقہ حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی نے انہیں ان کے حق سے اب تک محروم رکھا تھا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…