جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

“جہاز کا رخ کسی طرف بھی جاسکتا ہے” جہانگیر ترین

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں جہانگیر خان ترین اور ان کے گروپ کے لوگ توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ جہانگیر ترین نے صحافی کے سوال پر قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جہاز کسی طرف بھی جا سکتا ہے ۔ جہانگیر ترین او ران کے گروپ کے اراکین نے سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی ۔

اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، خوشی کے اس موقع پر سعد رفیق کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا لوگ آپ کے حوالے سے بڑی قیاس آرائی کرتے ہیں کیا یہ صرف دوستیاں ہی رہیں گی جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ دوستیاں ہمیشہ ایسے ہی چلیں گی۔صحافی نے سوال کیا جہاز کا رخ کبھی اس طرف آئے گا جس پر جہانگیر ترین نے قہقہ لگایا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ایاز صادق نے کہا کہ ان سے پوچھیں یہ مسکرا کیوں رہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خوشی کے موقع پر آئے ہیں، آگے دیکھیں جو ہونا ہوگا وہی ہوگا۔صحافی نے دوبارہ سوال دوہرایا جہاز کبھی آ سکتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے مسکراہتے ہوئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یہ مسکرا رہے ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا آپ چاہتے ہیں یہ مسکراہتے رہیں جس پر ایاز صادق نے کہا کہ سوائے عمران خان کے سب ہی مسکراہیں تو اچھا ہے یہ ملک کے لئے بھی اچھا ہے جس پر بھرپو رقہقہ بلند ہوا۔جہانگیر ترین عون عباس ، راجہ ریاض اور دیگر کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک ہوئے ۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…