کابل(این این آئی)افغانستان میں لمبی زلفوں والے طالبان نے لوگوں کے بال زبردستی کاٹنا شروع کردئیے،میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین کو کھیلوں سے منع کرنے، موسیقی پر پابندی، داڑھی بڑھانے کی ضرورت کو مسلط کرنے، کپڑوں کی دکانوں کو ماڈلز کے سر کاٹنے پر مجبور کرنے کے بعد اب مردوں کے بال کٹوانے کا
سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حالانکہ خود طالبان کی اکثریت لمبے بال رکھتی ہے۔گذشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں تحریک طالبان کے ایک کمانڈر کو ایک افغان شہری کو مارتے ہوئے اور اس کے بالوں کو زبردستی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ شہری اپنے بال زبردستی کاٹنے پر سخت غصے میں دکھائی دیتا ہے۔