کراچی(این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو نے کہاہے کہ سندھ میں گھریلوخواتین کی کورونا ویکسینیشن کا ہنگامی منصوبہ شروع کر رہے ہیں،گھر گھر جاکر گھریلو خواتین کو کورونا کی ویکسین لگائیں گے۔سندھ میں غیر ملازمت پیشہ اور گھریلو خواتین میں کورونا ویکسینیشن انتہائی کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت نے بتایاکہ گھریلو خواتین کی
ویکسینیشن کم ہونے سے اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تربیت جاری ہے، اگلے ہفتے سے گھر گھر ویکسینیشن شروع ہو جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ساتھ خواتین ویکسینیٹرز کو بھی ویکسینیشن کیلئے بھیجیں گے۔قاسم سراج سومرو نے کہاکہ کراچی میں کورنگی، ملیر اور شرقی کے کچھ علاقوں میں خواتین کی ویکسینیشن انتہائی کم ہوئی ہے۔