جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھر کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سینیٹر مصدق ملک کا اہلیہ سے گلہ

datetime 6  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر مصدق مسعود ملک نے گھر کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر اہلیہ کیخلاف احتجاج کیا اوربعد میں شرمندگی اٹھانے اعتراف بھی کرلیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،ریونیوواقتصادی امور کے اجلاس کے دوران سینیٹر مصدق ملک نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کو مخاطب کر کے

اپنے گھر کا واقعہ سنایا کہ میری اہلیہ نے گھر کے ملازمین کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا تو میں نے شدید گلہ کیا اور کہا کہ آپ نے ان کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ کیوں کیا ہے، جس پر میری اہلیہ نے ایک بیلنس شیٹ تھما کر اس پر ملازمین کی تنخواہوں کے حساب سے ان کے گھر کابجٹ بنانے کیلئے کہا،اہلیہ کا موقف تھا کہ ملازمین کے دو دو،تین تین بچے ہیں تو اتنی تنخواہ میں کس طرح گزارہ کرلیں گے، آپ بتائیں؟ جس پر میں بیلنس شیٹ بنانے میں ناکام رہا اور سرجھکا کر شرمندگی اٹھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ مہنگائی کے حساب سے اہلیہ کا فیصلہ درست تھا،بالکل اسی طرح غریبوں کی حالت بھی ملک میں ناقابل بیان ہیں۔قبل ازیں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کے بغیرعوام کو مستقل ریلیف دینے کے بدلے میں ہمیں ہروقت آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑیں گے، جس کے نتیجے میں ریاست کا نظام تباہ ہو گا،ہم پارلیمنٹ سمیت مختلف فورم پر بطور ریاستی ادارے کا دفاع کرتے ہیں،پارلیمنٹرین کو بھی ریاست کے مفادات کو دیکھنا ہو گا۔جس پر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم پارلیمان میں عوام اور ریاست کے مابین توازن قائم کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، ہمارا بنیادی کام پالیسی تشکیل دینا ہے، بنیادی مسئلہ ہی جمہوری اور غیر جمہوری سوچ کا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…