منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اسد عمر نے لاک ڈائون سے متعلق اہم بیان جاری کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی/اسلام آباد (این این آئی)کراچی، لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو نے لگا ، کراچی میں مزید 23 افراد میں اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔سندھ میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 200 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔اومی کرون

کے اسلام آباد میں مزید 27 کیس رپورٹ ہوئے ، لاہور میں مزید 43 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب میں اومی کرون مریضوں کی تعداد217 اور خیبرپختونخوا میں ابھی صرف 6 کیسز رپورٹ ہوئے ۔دوسری جانب اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر سربراہ این سی او سی اسدعمر کا کہنا ہے کہ کیسز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، لاک ڈائون لگانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے جو پابندیاں عائد کی تھیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات سخت کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 85 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 247 مریض

شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 32 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 955 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 46 زیرِ علاج مریضوں

میں سے 636 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار 230 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 42 ہزار 144 افراد

کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 15 کروڑ 99 لاکھ 613 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 25 لاکھ 46 ہزار 719 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 84 ہزار 226 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 676 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 46 ہزار 300 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 76 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 573 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 938 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار

984 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 682 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 654 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 366 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…