منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست ٗ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائونٹ مونگانوئی (اے پی پی)بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیشی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں روز اپنی دوسری اننگز میں 169 بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 40 رنز کا ہدف دیا ۔عبادت حسین نے شاندار بائولنگ

کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں چھ جبکہ تسکین احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بنگال ٹائیگرز نے مطلوبہ 40 رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبادت حسین کو میچ میں عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو میچ کے پانچویں اور آخری روز کیوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 147 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو روز ٹیلر 37 اور راویندرا 7 رنز پر کھیل رہے تھے۔مہمان ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث کیوی ٹیم اپنی گزشتہ روز کے مجموعی سکور میں صرف 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیشی بائولرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، روز ٹیلر 40 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد کیوی ٹیم خزاں کے پتوں کی طرح یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔ کائل جیمیسن ، ٹم سائوتھی اور نیل واگنر صفر پر آئوٹ ہوگئے راویندرا 16 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ٹرینٹ بولٹ 8 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے عبادت حسین نے چھ اور تسکین احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 40 رنز کا مطلوبہ ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کیوی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔ عبادت حسین کو میچ میں عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…