اومی کرون کے بعد کورونا کا نیا ویرینٹ آئی ایچ یو دریافت ٗ دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی

5  جنوری‬‮  2022

پیرس (این این آئی)ایسے حالات میں کہ جب دنیا کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے نبرد آزما ہے، فرانس میں سائنسدانوں نے کورونا کا ہی ایک اور ویرینٹ آئی ایچ یو دریافت کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایچ

یوویرینٹ پہلی بار پچھلے مہینے جنوبی فرانس میں پایا گیا تھا لیکن اب اس نے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ۔فرانس کے شہر مارسیلی میں کم از کم 12 افراد آئی ایچ یو سے متاثر پائے گئے ۔مارسیلی میں مقیم میڈیٹرینی انفیکشن یونیورسٹی ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے ذریعے یہ ویرینٹ دریافت کیا گیا۔ریسرچ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس ویرینٹ میں 46 میوٹیشن ہیں، جو اومی کرون سے بھی زیادہ ہے ۔اس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ آئی ایچ یو موجودہ ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کرسکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس کے اثرات کے بارے میں یقین کے ساتھ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔اس سے قبل24 نومبر 2021 کو اومی کرون ویرینٹ جنوبی افریقہ سے سامنے آیا تھا جو اب تک 100 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…