منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محمد حفیظ پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہاکہ حفیظ کا بیان سن رہا تھا، ان کے رویے

سے واضح تھا کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ لینے کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں فرق پر بات کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ بالکل ایسا ہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا ہے البتہ مجھے خوشی ہے کہ محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کسی بڑے تنازع میں تبدیل نہیں کیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں حفیظ کا کرکٹ کیریئر بہت شاندار تھا اور اس نے مجھے میچ گر پرفارمنسز بھی دیں، میں انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور والدین کو مبارکباد بھی دیتا ہوں واضح رہے کہ محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 ہزار 780 رنز بنائے اور 253 وکٹیں بھی حاصل کی جبکہ وہ ٹیم کے لیے 32 مرتبہ مین آف دی میچ بھی رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…