تمام طبقات کی نمائندگی ہونے تک طالبان کو تسلیم نہیں کریں گے، ایران کا اعلان ٗ جانتے ہیں آگے سے ترجمان طالبان نے کیا جواب دیا؟

4  جنوری‬‮  2022

کابل (این این آئی)ایران نے اعلان کیاہے کہ وہ طالبان کی موجودہ حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ وہ افغانستان کے تمام طبقات کی نمائندہ نہیں ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان نے ایک پریس انٹرویو میں طالبان حکومت کوتسلیم کرنے کے حوالے سے

بات کی۔امینیان نے کہا کہ اگر طالبان اپنے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات لاتے ہیں تو تہران دوسرے ممالک کو افغان حکومت کو تسلیم کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی گروہ اقتدار میں آتا ہے اور وہ ایک نسلی گروہ پر مشتمل ہے اور باقی تمام نسلی طبقات حکومت میں شامل نہیں ہیں تو ہم اسے قبول نہیں کرسکتے۔ اس لیے ہم طالبان کو ایک جامع حکومت بنانے پر زور دیتے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ معاشی بحران انتہا پسندی کی راہ ہموار کرے گا اور افغانستان میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع دے گا۔ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ اگر معاشی مسائل برقرار رہے تواس سے مزید لوگوں کی نقل مکانی ہوگی اور اگر اقتصادی مسائل برقرار رہے تو یہ انتہا پسندی کی طرف لے جائے گا جو نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کو بھی خطرے میں ڈالے گا۔ادھر طالبان نے بہادر امینیان کے بیان کو افغان معاملات میں مداخلت کی کوشش قرار دیا۔ طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنغانی نے کہا کہ کیا ایران میں حکومت یا کابینہ متنوع، جامع اور تمام فرقوں پر مشتمل ہے؟

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…