جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کی واپسی کااعلان سنتے ہی نااہل ٹولہ تھرتھرکانپ رہاہے ،ن لیگ عوامی طاقت ہے جوتوڑے گاخود ٹوٹ جائے گا، رانا ثناء اللہ خان

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرپنجاب ممبر قومی اسمبلی راناثناء اللہ خاںنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوامی طاقت ہے جوتوڑے گاخود ٹوٹ جائے گا۔میاں نوازشریف

کی واپسی کااعلان سنتے ہی نااہل ٹولہ تھرتھرکانپ رہاہے اوراوٹ پٹانگ بیانات داغ جارہے ہیں جوکہ ثابت کرتاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے بھی ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں ۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزیدکہا کہ نوازشریف پاکستان کاہیروہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کی تقدیربدلنے کے لئے لازوال جدوجہدکی ہے جس کی پوری قوم گواہ ہے ۔عمران نیازی اوراس کاٹولہ یاد رکھے کہ 2022نوازشریف کی واپسی اورعمران نیازی کی رخصتی کاسال ہے اوراس حقیقت کوکوئی جھٹلانہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ ملک وقوم پرچھائی نحوست جلد ختم ہونے والی ہے ،پوری قوم نوازشریف کابے چینی سے انتظارکررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ بج چکاہے ،عمران نیازی کولوٹ ماراورقوم کومسائل میں پھنسانے سمیت دیگرکاپوراپوراحساب دیناہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…