سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں زمیندار کی شادی کے موقع پر عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی تحائف کی برسات کردی گئی۔سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں زمیندارکی بارات میں عزیز و اقارب کی جانب سے غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اورگرم چادریں
تقسیم کی گئیں،یہ قیمتی تحائف ایک اونچی عمارت سے نیچے گرائے گئے، شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا،کسی کے ہاتھ موبائل لگا تو کسی کے ہاتھ گرم چادر اور کسی کو غیر ملکی کرنسی ملی۔دلہا کے عزیز و اقارب نے بتایا کہ انہوں نے بارات کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کیا۔