لاہور(این این آئی) کار سوار نے وارڈنز کی دوڑئیں لگوادی،فیروز پور روڑ، آشیانہ روڈ پر وارڈن مختار وغیر ہ نے کار سوار کو روکا۔وارڈنز نے کارسوار سے کاغذات مانگے۔
کارسوار ملزم نے وارڈنز پر سیدھی گولیاں چلا دی۔وارڈن مختار اور اسکے ساتھی نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔فائرنگ کی فوٹیج سٹی 42 نیوز نے حاصل کرلی۔فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔وارڈن مختار کی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیروز پور روڈ لاہور پر کار سوار کی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے کار سوار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ سر عام فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔