اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں،کل پیر3 جنوری سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کہاہے کہ کل پیر3 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے ،تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں بڑھا رہے ۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے
کا فیصلہ کر لیا ہے،آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہونگے جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ انٹر کے امتحانات 18 جون سے شروع ہونگے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس سال امتحانات مکمل نصاب سے لئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 10 روز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات دی تھی ۔