منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مغربی ہوائوں کا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ٗ مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق موسم سرما کی مون

سون کی دوسری بارش کا سبب بننے والا مغربی ہوائوں کا ایک طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے کل ملک میں داخل ہوگا۔مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھے گے۔ بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے۔اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں 4 سے 6 جنوری کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف اور جذوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…