جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے21سیریز کے طاقت ور ترین کیمرے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کروا دئیے

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی نے21سیریز کے طاقت ور ترین کیمرے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کروا دئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیائومی نے سیریز کے جو تین نئے فون متعارف کرائے انہیں 12، 12 پرو اور 12 ایکس کا نام دیا گیا ، جن کے کیمرے ماضی کے مقابلے میں جدید اور طاقت ور ہیں،شیائومی 12 سائز کے اعتبار سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹا ہے، جس کا ڈسپلے 6.28

انچ ایف ایچ ڈی پلس ریزولیشن جبکہ 120 ریفریش ریٹ سپورٹ ہے۔اس کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ، اسنیپ ڈراگن 8 جنریشن کا ایک پراسیسر جب کہ پچاس واٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔شیائومی 12 سیریز کے فونز کا مین کیمرہ 50 میگا پکسل اور وائیڈ لینس 1.9 ہے، جب کہ اس میں پہلی بار سونی کمپنی کی چپ آئی ایم ایکس 707 نصب کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے کم روشنی میں واضح اور اچھی تصویر لینا ممکن ہوگا۔جدید کیمرے، وائیڈ لینس اور ٹیلی مارکو کی مدد سے ایک ساتھ بہت سی تصاویر لینے میں آسانی ہوگی جب کہ انسان اور جانوروں کے چہروں کو بھی آسانی سے منتخب کیا جاسکے گا۔ شیائومی 12 8 اور 256 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے جب کہ بارہ جی بی ریم اور سیم میموری والے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شیائومی 12 پرو کی قیمت بھی میموری اور ریم کے حساب سے مختلف مقرر کی گئی ہے، 8 جی بی ریم ، 128 اور 256 جی بی میموری والے فون کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 31 ہزار اور 1 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اسی طرح 12 جی بی ریم اور 256 میموری والے فون کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شیائومی 12 ایکس 8 اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت بالترتیب 89 ہزار اور ایک لاکھ 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شیائومی 12 سیریز کے فون اکتیس دسمبر سے چین کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…