لاہور( این این آئی) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ بلال یاسین کی سرجری کر دی گئی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پیٹ میں لگنے والی گولی نے کسی حصے کو متاثر نہیں کیا ،کولہے کی ہڈی
فریکچر ہوئی ہے جس کا آپریٹ کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس میو ہسپتال افتخار احمد نے کہا کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے ، انہیں آپریٹ کے بعد سرجیکل ٹاور کے آسی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بلال یاسین کے پیٹ میں لگنے والی گولی نے کسی حصے کو متاثر نہیں کیا ،بلال یاسین کے کولہے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے جس کا آپریٹ کردیا گیا ہے ، آرتھو پیڈک کے ڈاکٹرز نے مزید علاج کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ بلال یاسین کو رواں ہفتے ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم انہیں گھر پر آرام کی ضرورت ہو گی ۔