اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مجوزہ سپلیمنٹری فنانس بل 2021 میں ہزار سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس دوگنا کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق ایف بی آر کا دعویٰ ہے کہ اس ریونیو اقدام کا مقصد کاریں حاصل کرنے پر آن منی (پریمیم) کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردہ ٹیکس قوانین کے ضمنی
بل 2021 کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں حکومت نےہزار سی سی انجن کی صلاحیت والی کاروں پر ایڈوانس ٹیکس 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ،ایک ہزار ایک سی سی سے دو ہزار سی سی تک رجسٹریشن پر ٹیکس کی شرح ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے اوردو ہزار ایک سی سی اور اس سے زیادہ پر ٹیکس کی شرح 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ کردی ہے۔