ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

2021 میں پاکستان نے خارجہ پالیسی کی نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزارت خارجہ نے 2021 میں انتہائی متحرک اور فعال خارجہ پالیسی کے باعث بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،کرونا وبا کے باوجود صدر پاکستان عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ روابط کے فروغ کیلئے رواں سال،

مجموعی طور پر 32 ممالک کے دورے کیے سال 2021 کے دوران 35 ممالک کی قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا ،جو اس بات کا مظہر ہے کہ سفارتی حوالے سے 2021،پاکستان کیلئے علاقائی و عالمی وابستگی کا سال رہا ،وزیر خارجہ کی 50 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ 85 دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں،وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کرونا وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں سینمٹنے،اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر موثر آواز اٹھائی،وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے بچانے کیلئے “قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی جسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی ،وزیر خارجہ نے گذشتہ سال کے دوران اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، دنیا کی توجہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کروائی،پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ٹھوس شواہد پر مبنی ڈوزیر دنیا کے سامنے رکھا اور ہندوستان سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کا پردہ چاک کیا ،وزیر خارجہ نے نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف تاریخی قراردادیں منظور کروائیں ،وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوتے ہوئے، دنیا بھر کے اہم ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی اسٹریٹیجک شراکت داری کیلئے موثر روابط کیے ،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے 15 اگست کے بعد متعدد ہم منصبوں کے ساتھ رابطے کیے اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران کی جانب عالمی برادری کی توجہ مرکوز کروائی،پاکستان نے 15 اگست کے بعد افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے ’’قریبی ہمسایہ ممالک‘‘کو

اعتماد میں لیا ،پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے افغانستان کے 6 قریبی ہمسایہ ممالک کا پلیٹ فارم معرض وجود میں آ چکا ہے ،اس پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس پاکستان اور دوسرا ایران کی میزبانی میں ہوچکا ہے جبکہ تیسرا اجلاس عنقریب چین میں متوقع ہے ، افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال کے تناظر میں سعودی عرب کی تجویز پر،پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے

غیر معمولی اجلاس کا انعقاد پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، تیس وزرائے خارجہ و نائب وزرائے خارجہ سمیت 70 وفود نے اس تاریخی اجلاس میں شرکت کی، رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزارتِ خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قونصلر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے،پبلک ڈپلومیسی کے تحت وڑن ایف او، ایف ایم ڈائریکٹ اور ایف ایم پورٹل کا اجراء سال 2021 کی نمایاں سفارتی کامیابیوں میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…