لاہور( این این آئی)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کے صاحبزاد وہاب بلال نے کہا ہے کہ میرے والدنمازجمعہ کے بعدبلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں حلقے میں موجود تھے ۔ میو ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میر ے والد کوکوئی تھریٹ نہیں تھا۔ وہ جمعہ کے بعد کچھ لوگوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں حلقے کے دورے پر ہی تھی کہ دو نقاب پوش ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں زخمی کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گولی ان کے پیٹ میں ، ایک ٹانگ میں لگی ہے جبکہ ایک گولی چھو کر گزر گئی ہے ۔ انہوں نے ٹارگٹ کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔