واشنگٹن(این این آئی)امریکی خاتون اسکول ٹیچر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر خود کو جہاز کے واش روم میں آئیسولیٹ کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون ٹیچر ماریسا فوٹیو کے مطابق وہ 5 گھنٹے تک جہاز کے واش روم میں بند رہیں۔ خاتون ٹیچر نے بتایا کہ دورانِ سفر گلے
میں درد کے سبب کورونا ریپڈ کٹ سے اپنا ٹیسٹ کیا۔اسکول ٹیچر کے مطابق ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے جہاز کے واش روم میں آئیسولیشن اختیار کی۔ مذکورہ امریکی خاتون اسکول ٹیچر 20 دسمبر کو بذریعہ پرواز شکاگو سے آئس لینڈ جا رہی تھیں۔