پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

نیوٹاؤن میں ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)نیوٹاؤن میں ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے نیوٹاؤن میں پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلکاروں نے شہری کو

ناکہ پر روکا تھا تاہم گاڑی بھگانے پر اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی، سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گولی چلانے والے اہلکار کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق شہری ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ سینئر پولیس افسران شہری کی فیملی سے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ٹاؤن نے ہسپتال میں شہری کی عیادت کی اور فیملی کو میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کررہے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور ناکوں پر سنگین کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…