بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

حرمین شریفین میں سماجی دوری کے اسٹیکر دوبارہ لگا دئیے گئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین کے امور کی اعلی انتظامیہ نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کے بیچ جسمانی فاصلے کی نشانیاں پھر سے لگا دی ہیں۔ یہ ان احتیاطی اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد نمازیوں کے بیچ دوری کو لاگو کرنا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نمازوں کے

مصلوں کو بھی تقسیم کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت مملکت میں کرونا وائرس اور اس کی مختلف صورتوں کے کیسوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد دیکھنے میں آ رہی ہے۔اعلی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں اور زائرین کو مطلوب تمام خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔ اس دوران میں سینی ٹائزیشن کا عمل بڑھا دیا گیا ۔حرمین کی اعلی انتظامیہ نے باور کرایا کہ وہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں مختلف حکومتی اداروں اور سیکورٹی و صحت کے سیکٹروں کے ساتھ فعال شراکت داری کے ساتھ رابطہ کاری سے کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ہنگامی صورت حال میں اعلی ترین معیارات اور تیزی کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہے۔حرمین کی اعلی انتظامیہ نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ ان میں سماجی فاصلہ اور ماسک لگانا شامل ہے۔ علاوہ ازیں ہدایت کی گئی ہے کہ معتمرین اور نمازیوں کی سلامتی کی خاطر بھیڑ اور ہجوم کے مقامات سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…