جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

”میں سیاست میں آگیا ہوں، خان صاحب کی گِلی اڑا کر دکھائوں گا” راناشمیم کے بیٹے کا دعویٰ

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ”میں سیاست میں آگیا ہوں، خان صاحب کی گِلی اڑا کر دکھائوں گا۔

احمد حسن رانا نے کہاکہ سعید اجمل کو ”تیسرا” کرانا نہیں آتا تھا لیکن میں تیسرا کراسکتا ہوں،اس موقع پر پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے کہا کہ ”جوحالات لگ رہے ہیں کہیں آپ کی ہی وکٹ نہ اڑجائے”، جواب میں احمد حسن رانا کا کہنا تھا کہ ایسا آپ کو لگ رہا ہے ، میں تو بہت ریلیکس ہوں ، لندن چھٹیاں گزارنے آیا ہوں ، علاوہ ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست کریں گے، سیاسی جماعت کا نام شان پاکستان ہے۔احمد حسن رانانے کہا کہ وہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں بنیں گے، دورہ لندن میں نوازشریف یا شریف خاندان سے رابطہ نہیں ہوا،ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے مزید کہا ہے کہ رانا شمیم حلف نامہ اورثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ثابت ہوگئی تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…