حضرت ابوبکر صدیق کے یوم وفات پر سرکاری چھٹی کی قرارداد منظور

30  دسمبر‬‮  2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات پر سرکاری چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں قرار داد رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ

اعظم طارق نے پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر تشکیل دینے کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خدمات، فضائل و مناقب کا ذکر عام کیا جائے اور ان کے قائم کردہ اصولوں کو تسلیم کرتے ہوئے اپنایا جائے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی قوم کو خلفائے راشدین کی خدمات و فضائل سے روشناس کروانے کیلئے کم از کم ان کے ایامِ وفات پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ جنوری 2022 میں 22 جمادی الثانی سنہ 1444ھ کے مطابق خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرکے ریاست مدینہ کے عنوان پر حکومتی سربراہی میں پروگرام منعقد کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…