منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر حکومت نیچیئرمین نیب عہدے کی پیشکش کی تو کیا وہ اسے قبول کرلیں گے؟سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب کے عہدے میں دلچسپی نہیں ہے جب کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس درست نہیں جب کہ ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارٹی نے

ناصر محمود، آفتاب سلطان اور ھشام بن صدیق کے نام تجویز کیے ہیں۔روزنامہ جنگ میں فخر درانی کی شائع خبر کے مطابق  چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے موزوں شخص کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ امیدواروں کے نام گردش کررہے ہیں۔ تاہم، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی ان سے کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی انہیں کسی سرکاری عہدے میں دلچسپی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے دستیاب نہیں ہوں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ اگر کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ کیا یا انہیں چیئرمین نیب کے عہدے کی پیش کش کی تو کیا وہ اسے قبول کرلیں گے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی حکومتی عہدے کے لیے دستیاب نہیں ہیں چاہے وہ چیئرمین نیب کا عہدہ ہو یا کوئی دوسرا عہدہ ہو۔ گزشتہ چند دنوں سے میڈیا پر متعدد نام اس حوالے سے

گردش کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ ناموں میں سابق سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، سابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور کیپٹن (ر) سردار اعجاز احمد خان جعفر اور سابق ڈی جی، ایف آئی اے محمد آملش شامل ہیں۔ جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مجوزہ چار ناموں میں سابق سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق،

سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ، جسٹس (ر) دوست محمد اور سابق سیکرٹری خارجہ امور جلیل عباس جیلانی کے نام شامل ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ حکومت، چیئرمین نیب کے عہدے کی پیش کش ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو کرنا چاہتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ عمران خان

موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہی عہدے پر برقرار رکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ن لیگ نے جو نام تجویز کیے ہیں وہ میڈیا رپورٹس کے برعکس ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے سابق سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کا نام دیا ہے۔  ن لیگ کے ایک سینئر رہنما سے بھی اس بارے

میں استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سلمان صدیق کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن ن لیگ نے ان کا نام چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے تجویز نہیں کیا۔ ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے ناصر محمود کھوسہ، سابق ڈی جی، آئی بی، آفتاب سلطان اور وائس ایڈمرل (ر) ھشام بن صدیق کے نام تجویز کیے ہیں۔ جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات

فواد چوہدری نے بھی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اس عہدے کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا ہے۔ اس ضمن میں جو میڈیا رپورٹس ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…