ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ کی متعلقہ کمیٹی نے 1442 ہجری کے حج سیزن میں مملکت کے اندرونی حجاج کرام کے لیے کام کرنے والی متعدد کمپنیوں اور اداروں کے خلاف کئی فیصلے جاری کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان فیصلوں میں
ان کمپنیوں اور اداروں کو سزا دی گئی ہے جنہوں نے اندرون مملکت حجاج کے نظام کی خلاف ورزیاں کی تھیں۔ اس دوران معاہدے کے تحت پیش کردہ خدمات میں کوتاہی برتی گئی۔ وزارت حج کی کمیٹی کے فیصلوں کے ضمن میں جو سزائیں دی گئیں ان میں کام سے روکا جانا اور مالی جرمانے شامل ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا لا پروائی کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔ وزارت تمام حجاج کرام کے حقوق کو یقینی بنانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔ ساتھ ہی حجاج کرام ، معتمرین اور زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے واسطے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔