اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

وطن واپسی اور ڈیل بارے پارٹی رہنما بیانات میں احتیاط برتیں، نوازشریف نے منی بجٹ کی منظوری روکنے کی بھی ہدایت کردی

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

لندن، اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ( ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوںسے ہونیوالی ملاقاتوںاور رابطوںبارے پارٹی کے سنئیررہنمائوں کوقیاس آرئیوںسے منع کر دیا ہے اورہدایت کی ہے کہ جب معاملات کسی نتیجے پرپہنچیں گے تو وہ پارٹی کو اعتماد میں لیں گے

۔نوازشریف نے منی بجٹ کی منظوری روکنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بغیر ہوم ورک کے تحریک عدم اعتماد لانے سے بھی روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اور مبینہ ڈیل کے معاملہ پر ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی ،ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ و دیگر سینیر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں بارے اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے ہدایت کی وطن واپسی اور ڈیل بارے پارٹی رہنما بیانات میں احتیاط برتیں، رابطوں اور ملاقاتوں کو ڈیل کا نام دینا افسوسناک ہے۔ نواز شریف نے کہا جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی۔نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…