اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

2دن میں ایک لاکھ سے زائد فیس کی وصولی، شہری اسپتال کے خلاف عدالت پہنچ گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے صرف دو دن میں ایک لاکھ سے زائد فیس وصول کرنے خلاف درخواست پر لیاقت اسپتال سے جواب طلب کرلیاہے۔لیاقت نیشنل اسپتال کی جانب سے صرف دو دن مریض کو رکھنے پر ایک لاکھ 74 سے زائد فیس وصول کرنے کے خلاف شہری کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ پہنچ گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ والد کو

ایمرجنسی میں کی صورت میں لیاقت نیشنل اسپتال داخل کیا۔ اسپتال والوں نے داخلے کے وقت 2200 فیس لی۔ والد کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرنے کے بعد 80 ہزار مزید لیے گئے۔درخواست کے مطابق رقم ادا کرنے کے بعد کہا گیا کہ مریض کو آئی سی یو میں داخل کر رہے ہیں۔ آئی سی یو میں داخل کرنے کیلئے مزید 19 ہزار لیے گئے۔ ایک دن بعد بتایا گیا کہ مریض انتقال کر گیا ہے، جب میں کاغذی کارروائی مکمل کرنے اکائونٹ آفس گیا تو مزید 92 ہزار 179 روپے ادا کرنے کا کہا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ اتنی رقم کے بل کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ میت وصولی کیلئے مجبوراً رقم ادا کرنی پڑی۔ لیاقت نیشنل اسپتال ایک غیر منافع بخش اسپتال ہے۔ غیر منافع بخش اسپتال ہونے کے باوجود اتنی رقم کیوں لی گئی۔درخواست گزار کو ذہنی دبائو اور مایوسی دی گئی۔ متعلقہ اسپتال درخواست گزار کو معاوضہ ادا کرے۔ اسپتال پر 6 لاکھ 92 ہزار 179 روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔عدالت نے لیاقت نیشنل اسپتال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…