اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کیلیے محل میں داخل ہونے والا مسلح شخص بھارتی نکلا

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)ملکہ برطانیہ کے شاہی محل ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اْس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی تاہم مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا جو بھارتی شہری ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کی نیت سے

کرسمس تقریب کے دوران محل میں داخل ہونے والے گرفتار ہونے والے مسلح شخص کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔برطانوی پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو کو تفتیش میں شامل کیا ہے جس میں نوجوان شخص خود کو سکھ اور بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 1919 میں برطانوی دور حکومت کے دوران بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔یہ ویڈیو 19 سالہ مسلح نوجوان کے ملکہ برطانیہ کے محل میں گرفتاری کے 24 منٹ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنپ چیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجا ہے۔خیال رہے کہ کرسمس پر برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گرائونڈ سے حراست میں لے لیا۔ ملکہ برطانیہ نے وبا کے دوران زیادہ تر وقت اسی محل میں علیحدگی میں گزارا تھا۔مسلح نوجوان کی گرفتاری سے کرسمس کی دعائیہ کی تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…