جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت ،مردہ شخص آخری رسومات سے کچھ دیر قبل دوبارہ زندہ ہوگیا، ویڈیو وائرل

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک مردہ شخص آخری رسومات سے کچھ دیر قبل دوبارہ زندہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کینسر میں مبتلا مریض کی موت ہوئی تاہم جب اسے آخری رسومات کیلئے شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو

وہ دوبارہ زندہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلا ایک معمر شخص کو اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن مریض کی حالت بگڑ گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا ،تاہم اہلِ خانہ وینٹی لیٹر کے اخراجات نہیں اٹھا پارہے تھے ،ان کی جانب سے مریض کو اسپتال سے گھر لے جانے کیلئے زور دیا گیا، اسی دوران جیسے ہی مریض کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تو اس کی سانسیں بند ہوگئیں۔سانسیں بند ہونے کی صورت میں اہلِ خانہ مریض کو مردہ سمجھ کر شمشان گھاٹ لے گئے لیکن وہاں پہنچتے ہی اس شخص نے اپنی آنکھیں کھول لیں ،جس کے بعد ایمبولینس کو فوراً بلایا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ پولیس نے اسپتال حکام کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…