بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عالمی بینک پاکستان کو 19 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاہدہ طے پاگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک بجلی کی تقسیم کاری میں بہتری کے لیے پاکستان کو ساڑھے 19 کروڑ ڈالر مالیت کا قرضہ فراہم کرے گا، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک نے بجلی کی

تقسیم کاری میں بہتری کے لیے ساڑھے 19 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کردیے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری میاں اسد حیاء الدین تقسیم کار کمپنیوں حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں جبکہ عالمی بینک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔اعلامیہ کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے اہداف والے علاقوں میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا اور پون بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ایجنڈے پر پیش رفت ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کاری میں بہتری کے منصوبے کا مقصد تین ڈسکوز میں نئے گرڈ اسٹیشنوں کا قیام، موجودہ گرڈ اسٹیشنوں کی بہتری اور نئے ترسیلی لائنوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ پرانی لائنوں کی بحالی وبہتری ہے، علاوہ ازیں ڈسکوز کے آپریشنز اورمحصولات میں اضافہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اس منصوبے سے پاورڈویژن کو نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021ء کے تحت اپنے مینڈیٹ پرعمل درآمد اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ میں معاونت ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…