ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ کی غلافِ کعبہ پر کڑھائی ،ویڈیو شیئر

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی )سابقہ اداکارہ ثنا خان ان دنوں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔گزشتہ روز ثنا خان نے دل موہ لینے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کسوہ یعنی

غلافِ کعبہ پر سونے کی تار سے کڑھائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ثنا خان کی خوشی اس موقع پر ان کے چہرے سے عیاں تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں پر مسرت لہجے میں لکھا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ تعالی اتنے سعادت بھرے لمحات میرے نصیب میں لکھے گا، اللہ بہت مہربان ہے۔ثنا خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسوہ کو ایسے ہاتھ لگاں گی اور اس کی سلائی کروں گی۔ان کی پوسٹ پر مداح بھی بے حد خوش دکھائی دیے اور ثنا اور ان کے شوہر کو آئندہ زندگی کے لیے بے حد دعائیں دیں۔واضح رہے کہ ثنا خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…