جہانیاں(آن لائن)آج رواں سال 22دسمبر کو سال کی طویل ترین رات ہوگی۔ہربرس کی طرح اس برس بھی22 دسمبر کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا رات کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ماہرین کے مطابق 22 دسمبر سال 2021ء کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کادورانیہ
بڑھنے لگے گا تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔دسمبر کی 21 اور 22 تاریخ کے درمیان آنے والے رات طویل ترین رات ہو گی جس کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے ہو گا22 دسمبر کا دن 10 گھنٹے جبکہ 21 اور 22 کی درمیانی رات 14 گھنٹے طویل ہوگی، 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔