جیکب آباد(این این آئی) ایس ایس پی کوکہو کہ ہمیں پکڑ کر دکھائے مسلح افراد مولاداد کی حدود میں رٹائر ٹیچر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر یہ پیغام دے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں قصبہ خالد جکھرانی کے قریب مسلح افراد نے رٹائر ٹیچر محمد پنھل عمرانی سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل اور پچاس ہزار نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے
محمد پنھل عمرانی نے بتایا کہ شہر سے گھر جارہا تھا کہ مسلح افراد نے لوٹ لیا ، مسلح افراد نے رہزنی کی واردات کے دوران کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کو ہمارا سلام دینا اور کہنا ہمیں پکڑکر دکھائے ، یاد رہے کہ قومی شاہراہ پر مولاداد کی حدود میں رہزنی کی واداتیں اب معمول بن گئی ہیںآئے روز لوٹمار کے واقعات رپورٹ ہو رہے پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے ۔