ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظور

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کےحق میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔نجی ٹی وی قرارداد مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کی جس میں اسپیکرپرویز الٰہی نے واحد تبلیغی جماعت سے ’واحد‘ لفظ کی ترمیم کی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت شروع ہوا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کی رکن خدیجہ عمر نے قواعد و انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ 234 کے قاعدہ 115 اور دیگر قواعد کو معطل کر کے تبلیغی جماعت کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔ رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی قرارداد کو سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پڑھتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس بات کی تائید کرتا ہے کہ تبلیغی جماعت اور دیگر دینی جماعتیں اسلام کی دعوت و تبلیغ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں، تبلیغی جماعت منظم اور عالمی جماعت ہے، یہ قرآن و سنت کے مطابق تبلیغ کا کام کر رہی ہے، تبلیغی جماعت کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ یہ لوگ آج تک کبھی کسی ایسے کام میں ملوث نہیں رہے، یہ تو اسلام اور امن کے سفیر ہیں اور پاکستان کیلئے قابل فخر اثاثہ ہیں جو پوری دنیا میں تبلیغ اسلام سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ ایسی جماعت ہے جس میں تمام طبقے کے لوگ شامل ہیں، تبلیغی جماعت نے غریب اور امیر کی تفریق ختم کر کے بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ قرارداد کی کسی ممبرنے مخالفت نہیں کی بعدازاں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…