ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

تہران ،استنبول ریلوے روٹ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اعظم سواتی

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ، تہران ،استنبول ریلوے روٹ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، فریٹ ٹرین کے ذریعہ بزنس ٹو بزنس ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا ،ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے سے طویل مسافت کا فاصلہ آدھا رہ جائے گا ۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے اسلام آباد تہران استنبول ریلوے فریٹ سروس کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلوے کی تاریخ کا آج بہت بڑا اور یادگار دن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد تہران استنبول کے، درمیان مال بردار، ٹرین کے بعد مسافر ٹرین بھی چلائیں گے ،ہم نے اپنے ملک کے تجارت کے راستے کھول دیئے ہیں ،امپورٹر، اور ایکسپورٹرز کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ، تہران استنبول ریلوے روٹ، پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ،تہران ،استنبول مال برادر ٹرین کا آغاز بڑا کارنامہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فریٹ ٹرین کے ذریعہ بزنس ٹو بزنس ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا ،ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے سے طویل مسافت کا فاصلہ آدھا رہ جائے گا ،درآمدکندگان اور برآمد کندگان کیلئے تجارت کا یہ سنہری موقع ہے۔ فریٹ ٹرین افتتاحی تقریب سے ترکش سفیر احسن مصطفی نے کہاکہ ریجنیل کنیکٹیویٹی آج کے دور میں بہت اہم ہے ، پاکستان میں وزرات ریلوے کایہ بڑا اہم اقدام ہے ،پاکستان جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف جا رہا ہے ،پاک ترکش باہمی تجارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،اس روٹ کو یورپ تک بڑھایا جائے تو تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے آئی ٹی آئی فریٹ ٹرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے ممالک کی ترقی کیلئے ریجنل کنیکٹیوٹی بہت اہم ہے ،علاقائی تجارت میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں ،ٹرکوں کے ذریعے تینوں ممالک سے تجارت جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن تجارت کیلئے بہت اہم ہے ،ایک وقت آئیگا، ہمارے پاس افغانستان کے راستے یورپ تک ریلوے ٹریک ہوگاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انٹرا ریجنل ٹریڈ سات فیصد بہت کم ہے ،ٹرین سروس تجارت کیلئے سستا روٹ ہے ،ہم جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہوچکے ہیں ،ابھی آغاز ہے ہم مسافر ٹرین بھی شروع کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم معاشی ڈپلومیسی کو بڑھانا چاہا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…