لاہور( این این آئی) اعدادوشمارکے مطابق ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا اورمالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جبکہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق
درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کر دئیے ،عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ کردیا۔رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔