دبئی(این این آئی)مارچ 2020 میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دنیا کے مصروف ترین سفری مراکز میں سے ایک دبئی کا ہوائی اڈا پہلی مرتبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آخری بند حصے کھلنے کے بعد ہوائی اڈا 100 فی صد فعال ہوچکا ہے۔اس کے تمام ٹرمینلز، ہال، لانج، ریستوران اور
خوردہ دکانیں اب کھلی ہیں۔دبئی کے ہوائی اڈے سے سال کے آخر میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔یواے ای میں مقیم غیرملکیوں کثیر تعداد چھٹیاں منانے کے لیے اپنے آبائی ممالک کا رخ کررہی ہے جبکہ غیرملکی سیاح اور زائرین نیا سال منانے کے لیے دبئی میں آتے ہیں۔