اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کامتبادل ہیں تو واقعی سوچنا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائے گا۔