ہنگو (این این آئی) نو منتخب تحصیل چیئرمین ہنگو عامر غنی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف )کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف اقبال دائود زئی نے بتایاکہ جمعیت علمائے اسلام (ف )میں شمولیت اختیار کرنے والے عامر غنی آزاد امیدوار کی حیثیت
سے تحصیل چیئرمین ہنگو منتخب ہوئے تھے۔تحصیل چیئرمین ہنگو کے لیے عامر غنی 14 ہزار 500 ووٹ لے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ان کے مقابل جے یو آئی ف کے امیدوار محمد قاسم نے 12 ہزار 294، پی ٹی آئی کے امیدوار نور آواز نے 6 ہزار 453 اور اے این پی کے امیدوار ریاض علی نے صرف 41 ووٹ حاصل کیے۔