ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

مہنگی ترین شاہی طلاق، شیخ محمد بن راشد المکتوم کو 554ملین پاؤنڈزادا کرنے کاحکم

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

لندن (آن لائن )دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد بن المکتوم اور ان کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کے درمیان نان نفقے اور دو بچوں کے اخراجات کے حوالے سے لندن میں جاری عدالتی جنگ کا فیصلہ ہوگیا۔لندن ہائیکورٹ نے شیخ محمد راشد بن المکتوم کو تین ماہ کے

اندر سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کو 251.5 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ برطانیہ میں واقع اپنے محل کے مالی معاملات خوش اسلوبی سے چلا سکیں۔اِس کے علاوہ لندن ہائیکورٹ نے شیخ راشد کو سابقہ اہلیہ سے دو بچوں کی حوالگی کی قانونی جنگ میں 554 ملین پاؤنڈ سے زائد (733 ملین ڈالر) کا برطانوی ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔شہزادی حیا بنت الحسین جو اْردن کے شاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں، کو یہ دولت اپنے دونوں بچوں کی زندگی کے تحفظ کے طور پر ادا کی جائے گی جن کو بقول جج فلپ مْور، خود اپنے والد سے ہی خطرہ ہے۔برطانیہ میں کیا جانے والا مقدمہ ان کے دو بچوں کے اخراجات سے متعلق ہے جو شہزادی حیا کے ساتھ ہی برطانیہ میں مْقیم ہیں۔ شہزادی حیا نے پہلے جرمنی میں پناہ لی تھی لیکن بعد میں وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں لندن کے کینسنگٹن پیلس گارڈنز میں 8 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے ایک شاندار محل میں رہائش پذیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…