جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستانی سرحد کے ساتھ جدید ترین ہتھیار نصب کرناشروع کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔بھارتی ا خبار کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلا ایس 400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں نصب کیا جا رہا ہے

۔دوسری جانب روس نے بھارت کوایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع کردی ہے جس کا پہلا یونٹ مغربی محاذ کے قریب نصب کیا جائے گا۔ یہ اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی) کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو میں کیا۔ علاوہ ازیں صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈرن کے پہلا حصہ بھارت پہنچنا شروع ہو چکا ہے اور انہیں ایسی جگہ پر نصب کیا جائے گا جہاں وہ پاکستان اور چینی فضائی حدود کے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق میزائل سسٹم کے پرزے ہوائی اور سمندری راستوں سے آرہے ہیں اور انہیں جلد ہی مقررہ جگہوں پر نصب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور اس کی تنصیب کے بعد بھارتی فضائیہ مشرقی محاذ کی جانب توجہ مرکوز کرنا شروع کر دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…