بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی، یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس گرگئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (اے ایف پی)کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کا عالمی معیشت پر حملہ جاری ،تیل کی عالمی قیمتیں مزید کم، امریکی ، یورپی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی گرگئیں، برینٹ کروڈ 5.1فیصد کم ہوکر69.81ڈالرز ،ویسٹ ٹیکساس 6.1فیصد کم ہوکر66.52ڈالرزفی

بیرل پر آگیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈیلرز کاکہناہےکہ تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون کورونا وائرس کی مختلف اقسام پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر کیے جانیوالے اقدامات کے اثرات کے حوالےسے سرمایہ کارتذبذب کاشکار ہیں جس کے باعث عالمی اسٹاکس اور تیل کی منڈیاں  گر گئیں۔اومی کرون کے تیزی سے دنیا بھر میں پھیلنے کے پیش نظر کئی ممالک میں جزوی لاک ڈائون اور نئی پابندیوں کے خدشہ کے سبب برینٹ کروڈ 5.1فیصد کم ہوکر69.81ڈالرز ،ویسٹ ٹیکساس 6.1فیصد کم ہوکر66.52ڈالرزفی بیرل پر آگیا،مارکیٹ میں سودے کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب تیل ایک موقع پر پانچ فیصد سے زیادہ گر گیا تھا ، ادھر نیو یارک ڈائو،یورو اسٹاکس،لندن ایف ٹی ایس ای،فرانکفرت، پیرس، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیو یارک -ڈاؤ جونز انڈیکس 1.3،لندن کا بینچ مارک ایف ٹی ایس ای انڈیکس ایک ،فرانکفرٹ 1.9،پیرس ایک،یورو اسٹاکس ایک،ٹوکیو 2.1،ہانگ کانگ1.9 اور شنگھائی 1.1 فیصد کمی کا شکار رہا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…