بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی گزشتہ چند دن سے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمبرج کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھے۔صدر مملکت عارف علوی نے ماہر امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے

کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ ،خون اور کینسر کے علاج میں خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا۔ انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کیے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین لکھے۔کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ڈاکٹر طاہر شمسی نے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کوویڈ 19 کے مریضوں کاعلاج تلاش کیا۔امریکا میں ڈاکٹروں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ‘ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا’ نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے 2011 میں خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا۔ڈاکٹر طاہر شمسی این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر بھی تھے اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…