ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے یکم جنوری کو سرکاری شعبے کے لیے نئے سال کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کو اختتام ہفتہ پر تین چھٹیاں ہوں گی۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تمام وزارتوں اور
وفاقی اداروں میں ہفتہ یکم جنوری 2022 کو سرکاری چھٹی ہوگی اور سرکاری دفاتر پیر3 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق آغاز سال پرنئی چھٹیاں وفاقی حکومت کے محکموں میں ہفتے کے دن کام کے نئے نظام پر مبنی ہیں۔