طائف (این این آئی)سعودی عرب میں موسم گرما کی طویل راتوں کے دوران چمکتے دھمکتے چاند کے دلفریب آسمان دیکھنے والوں کے لیے انتہائی کشش رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعوی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے مملکت کے مغرب میں طائف کے
آسمان پر رات کے وقت پورے چاند کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ۔ ان مناظر میں آپ چاند کے گرد ”موسم سرما کا ہالہ”بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جو الگ سے ایک روشنی کے دائرے کی شکل میں نظرآ رہا ہے اور اس نے چاند کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ چاند اور اس دائرے کے درمیان سیاہ وسفید دھندلے بادل ایک خوبصورت قدرتی پینٹنگ کی شکل پیش کرتے ہیں۔سعودی ماہر فلکیات ملھم ھندی جو کہ عرب یونین برائے فلکیات اور خلا کے رکن ہیں نے بتایا کہ یہ ایک ایسا ماحول ہے جو نمی کے ساتھ بالائی تہوں کی مظہرکی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ کم درجہ حرارت میں پانی کے بخارات برف کے گالوں کی شکل میں بدل جاتے ہیں۔ برف کے یہ گالے چاند کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں اور مختلف رنگوں میں تبدیل ہوتے ہیں۔