ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

شامی نژاد عرب کاتب قرآن طہ حلبی کو سعودی شہریت دیدی گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی)مشہور شامی نژاد عرب خطاط اور قرآن کریم کے ہاتھ سے نسخوں کی تحریر کے لیے مشہور عثمان طہ الحلبی کو سعودی عرب کی شہریت دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قرآن مجید کے خطاط عثمان طہ الحلبی کو سعودی شہریت دی گئی تو اس کے

خاندان کا رد عمل حوصلہ افزا تھا۔ ان کے اعزاز میں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں مملکت کی شہریت دی گئی ہے۔ وہ برسوں سے سعودی عرب کی سرزمین پر مقیم ہیں۔ عثمان طہ حلبی نے اپنے دست ہنر سے قرآن پاک کے 15 سے زائد نسخے تحریر کیے جن کی لاکھوں کاپیاں پوری دنیا میں چھپ چکی ہیں۔انہوں نے مدینہ منورہ میں قرآن کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس میں بھی خدمات انجام دیں۔طحہ نے پہلا قرآن 1970 میں لکھا اور 1988 میں وہ مملکت میں آئے۔وہ مدینہ میں قرآن کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس میں خطاط اور قرآن کے مصنف کے طور پر تعینات کیے گئے۔ 1988 میں انہوں نے قرآن پاک کا ایک ایسا نسخہ تیار کیا جس کے ہرصفحے پر آیت کا اختتام ہوتا ہے۔مسجد حرام کے امام ماہر المعیقلی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا پر کہا کہ ہم عالمی خطاط طحہ عثمان کو سعودی شہریت دینے کا عظیم حکم جاری کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…