ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم افراد ڈالر پاکستان لانے کی بجائے دبئی کیوں فروخت کرنے لگے ، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کا روپے میں بھاو دبئی کے مقابلے پاکستان میں 10 روپے سے کم ہے، پاکستان میں ڈالر 181 جبکہ دبئی میں 189 روپے کا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ڈالر بیچیں تو 181 روپے ملیں گے جبکہ دبئی میں بیچو تو 189، اس لیے بیرون ملک افراد ڈالر پاکستان لانے کے بجائے دبئی میں فروخت کرکے روپیہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھیج رہے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے اقدامات کررہا ہے۔ مرکزی بینک نے ڈالر خریداری کی شخصی یومیہ اور سالانہ حدیں مقرر کیں ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کی عالمی ادائیگیوں کی بھی حد کا تعین کیا گیا ہے۔اس کے علاہ بائیومیٹرک تصدیق اور ہزار ڈالرز سے زائد خریداری پر دستاویزات جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار سخت کرنے سے لوگ سسٹم کے باہر جاکر کام کررہے ہیں۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد انہیں تقریباً 3 ارب ڈالرز ماہانہ ملنے والی امداد بھی بند ہوگئی ہے۔ امریکی امداد کا کچھ حصہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں بھی استعمال ہوتا تھا لیکن امداد بند ہوگئی ہے، اس لیے افغانستان اپنی عالمی ادائیگی کے لیے ڈالر استعمال کررہا ہے۔ ملک بوستان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان سے روپے میں نہیں بارٹر ٹرید کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…